Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک میں تیزی ، 399 پوائنٹس کا اضافہ

شائع 08 جون 2020 02:22pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی - مارکیٹ 399 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوئی- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا-

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی-مارکیٹ 399 پوائنٹس کے اضافے سے 34ہزار749 پر بند ہوئی-۔

دن بھر مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا - 205 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 106کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی-۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 34,769 جبکہ کم ترین سطح 34,350 رہی -تیزی کے باعث مارکیٹ میں 1 عشاریہ 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا-۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا- انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہوگیا-انٹر بینک میں ڈالر32 پیسے کے اضافے سے 163.30 سے بڑھکر 163.62 پر بند ہوا-اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 30پیسے کے اضافے سے 163.50 سے بڑھ کر163.80 پر پہنچ گیا -۔